ابنا: مصر کے حالات ایک بار پھر بحرانی رخ اختیار کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے بکتر بند گاڑیوں اور شر پسند عناصر کی مدد سے رابعۃ العدویہ اسکوائر پر دھرنا دینے والوں پر حملے کئے ہیں۔الشعب الجدید کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور شرپسند عناصرنےایسے عالم میں معزول صدر کے حامیوں پرحملے کئے ہیں جب وہ نماز پڑھ رہے تھے۔پولیس اور شرپسند عناصر نے نمازیوں پر فائرنگ کی اور آنسو گيس کے گولے داغے۔واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے کارکنوں نے وزارت داخلہ کی وارننگ کے باوجود اپنا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ معزول صدر کے حامیوں نے آج بھی مظاہروں کی کال دی ۔مرسی کے حامیوں کا کہنا ہےکہ وہ اپنے اھداف کے حصول تک احتجاج جاری رکھیں گے۔مصر میں فوج نے تین جولائي کو منتخب صدر محمد مرسی کو معزول کردیا تھا جس کے بعد مصر میں ملک گير بحران پیدا ہوگيا تھا۔
3 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448556
مصر کے حالات ایک بار پھر بحرانی رخ اختیار کر رہے ہیں۔